ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے للتا کی صحت کو لے کر اڑ رہی افواہوں پر روک لگانے کی ضرورت ہے:کروناندھی 

جے للتا کی صحت کو لے کر اڑ رہی افواہوں پر روک لگانے کی ضرورت ہے:کروناندھی 

Fri, 30 Sep 2016 17:53:22  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی نے آج تمل ناڈو حکومت سے انا ڈی ایم کے کی سربراہ اور وزیر اعلی جے للتا کی صحت کے بارے میں لوگوں کو درست معلومات دے کر اس سے متعلق افواہوں پر روک لگانے کی اپیل کی اور اپنی حریف لیڈر کی صحت میں تیزی سے بہتری کی دعا کی۔جے للتا کی صحت میں تیزی سے بہتری کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گرچہ ہمارے درمیان نظریاتی اختلاف ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور ہمیشہ کی طرح سرکاری ذمہ داری سنبھا لیں ۔کروناندھی نے کہا کہ اپو لو اسپتا ل کی جانب سے ان کی صحت کو لے کر بلیٹن جاری کیا جا رہا ہے، لیکن کچھ لوگوں کی طرف سے جان بوجھ کر ناپسندیدہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔بخار اور پانی کی کمی میں مبتلا وزیر اعلی کا اسی اسپتا ل میں علاج چل رہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کو لے کر ناپسندیدہ افواہ پھیلا رہے ہیں اور اس پر روک لگانے کے لیے وزیر اعلی کی صحت کی درست معلومات لوگوں کو دی جانی چاہیے ۔کروناندھی نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے وزیر اعلی کی تصویر جاری کی جانی چاہیے ، جس سے کسی بھی طرح کی افواہ پر روک لگ جائے۔بخار اوربدن میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد جے للتاکو22 ؍ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں کچھ دنوں تک اسپتا ل میں ہی رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔


Share: